لاہور میں اسٹریٹ کرائم کا انوکھا واقعہ، ملزمان پیزا چھین کر فرار

لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 6 ملزمان کی جانب سے رات گئے پیزا ڈیلیور کرنے والے لڑکے سے 1800 روپے مالیت کا پیزا چھیننے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسٹریٹ کرائم کا یہ انوکھا واقعہ لاہور کی جنوبی چھاؤنی میں پیش آیا، جہاں 6 ملزمان نے پیزا ڈیلیوری بوائے سے 1850 روپے مالیت کا پیزا لوٹ لیا۔
20 انچ کا بڑا پیزا حسن نامی شہری نے آرڈر کیا تھا، بلال نامی پیزا ڈیلیوری بوائے حسن کا آرڈر لیکر رات گئے پاشا چوک کے بی کالونی جارہا تھا، اس دوران تین موٹر سائیکلوں پر 6 نوجوان آئے اور پیزا چھین کر فرار ہوگئے۔
بتایا جاتا ہے کہ پیزا ڈیلیوری بوائے بلال نے تھانے میں مذکورہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست جمع کرادی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔