شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
مولانا عبدالخبیر آزاد اسلام آباد میں منعقد ہونے والے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر کے مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے آج شام عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، لہٰذا عید الفطر 30 روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023 کو منائی جائے گی۔رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ جمعرات 20 اپریل کو صبح 9 بج کر 15 منٹ 49 سیکنڈ پر نئے چاند کی پیدائش ہوگی۔ اس اعتبار سے شام کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 9 گھنٹے 33 منٹ 12 سیکنڈ ہوگی۔ 20 اپریل کی شام کو 6 بج کر 49 منٹ 1 سیکنڈ پر سورج غروب ہوگا جب کہ 7 بج کر 10منٹ 3 سیکنڈ پر چاند زیر افق چلا جائے گا۔ یہ اور دیگر تکنیکی تفصیلات کو مدنظر رکھتے ہوئے آج یکم شوال المکرم کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔
ماہرین فلکیات کے مطابق رویت کے لیے ضروری ہے کہ چاند غروب آفتاب کے بعد 40 تا50 منٹ افق پر رہے جب کہ 20 اپریل کو پاکستان میں غروب آفتاب کے بعد چاند صرف 21 منٹ تک افق پر رہے گا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔