بیوی کو ڈسنے والے سانپ کو شوہر لے کر اسپتال جاپہنچا

لکھنؤ: بھارت کے حوالے سے آئے روز کوئی نہ کوئی دلچسپ اور حیرت انگیز خبر سامنے آتی ہے، تازہ اطلاع کے مطابق ایک شخص کی اہلیہ کو سانپ نے ڈس لیا، جس پر شوہر بیوی کے بجائے سانپ کو لے کر اسپتال جاپہنچا۔
بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع اناؤ کے اسپتال میں ڈاکٹرز اور عملہ اس وقت حیران اور خوف زدہ ہوگیا جب ایک شخص تھیلے میں سانپ لے کر وہاں پہنچا۔
رپورٹس کے مطابق نریندر کی بیوی کسم کو گھر کی صفائی کے دوران سانپ نے ڈس لیا، جس کے باعث وہ بے ہوش ہوگئی۔ خاتون کو پڑوسیوں نے فوری اسپتال منتقل کیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر شوہر گھر آیا اور سانپ کو لے کر اسپتال پہنچ گیا جس پر ڈاکٹرز اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حکام کے سوال کرنے پر کہ وہ سانپ کو لے کر اسپتال کیوں آیا ہے نریندر نے جواب دیا کہ وہ ڈاکٹرز کو اس لیے سانپ دکھانا چاہتا تھا کہ وہ زہر کا اندازہ کریں اور اس کے مطابق بیوی کا علاج کریں۔ سانپ کی ڈسی خاتون کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے جب کہ سانپ کو قریبی جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔