تمام اداروں کو آئین کی پاسداری کے لیے یکسو ہونا پڑے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدلیہ آئین کی تشریح کرسکتی ہے اسے ری رائٹ نہیں کرسکتی، یہ اختیار صرف اور صرف پارلیمان کا ہے۔
کانسٹی ٹیوشن موبائل ایپ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا، آئین نے پارلیمان کی گود سے جنم لیا ہے، تمام اداروں کو آئین کی پاسداری کے لیے یکسو ہونا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کبھی نہیں ہوا کہ پارلیمنٹ کوئی قانون بنائے اور عدلیہ اس پر حکم امتناع جاری کردے، ریاست کو بچانے کے لیے اپنا سیاسی اثاثہ قربان کرنے میں ایک لمحہ بھی نہیں ہچکچائیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔