رمیز راجہ نے قومی ٹیم کو بھارت کیخلاف میچ کیلیے کیا مشورہ دیا؟

لاہور: پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے بھارت کے خلاف میچ میں قومی کرکٹرز کو بے خوف ہوکر ٹینشن فری ماحول میں کھیلنے اور کپتان بابر اعظم کو جارحانہ طرز قیادت اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم سے ورچوئل خطاب میں رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو خصوصی لیکچر دیا جس میں کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور انہیں ہار کے خوف کو ذہن سے نکال کر اپنی سو فیصد کارکردگی دکھانے کی ہدایت کی۔
بورڈ سربراہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی جیت اور ماضی کے میچز کی مثالیں بھی دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بے خوف ہوکر اور جارحانہ کرکٹ کھیلیں۔ اس کے ساتھ فیلڈنگ میں بھی جان ماریں اور نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیں۔
چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا سے دور رہنے اور تبصروں پر توجہ نہ دینے کی بھی نصیحت کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔