واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی سہولت

نیویارک: مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے کالنگ تجربے کو بہتر بنانے کے لیے نئے طریقے کا اعلان کردیا۔
واٹس ایپ اور فیس بک کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے ٹوئٹر کے ذریعے صارفین کو واٹس ایپ کالنگ تجربے کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوئی بھی گروپ ممبر اس نئے طریقے کے ذریعے کسی بھی گروپ پر ہونے والی کال کو اب خود سے کسی بھی وقت جوائن کرسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اگر کوئی صارف گروپ کال میں شامل ہونا چاہتا یا چھوڑنا چاہتا ہے تو اپنی گروپ چیٹس سے باآسانی ایسا کرسکتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔