کل سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں موسلادھار بارشیں متوقع

اسلام آباد/ کراچی: کل سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں تیز بارشوں کی پیش گوئی سامنے آئی ہے۔
اس ضمن میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام یا رات سے مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہوسکتی ہیں جب کہ کل سے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا آغاز ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ سے اگلے ماہ کے دوران ملک کے کئی حصوں میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 15 سے 30 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے، شہر میں کل بوندا باندی کا امکان ہے جب کہ 28 اپریل سے یکم مئی کے دوران شہر میں کہیں ہلکی، کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے، شہر میں بارش کے باعث دن کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔