یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع

اسلام آباد: ماہ ستمبر میں ڈالر مافیا کے خلاف کریک ڈائون جاری رہا، جس کی وجہ سے مستقل ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے، اس تناظر میں ملک میں یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
اس ضمن میں نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں استحکام کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں بھی خام تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔
اس سے قبل بعض وفاقی وزرا کی جانب سے بھی آئندہ ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، تاہم اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دیا گیا تھا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔