کرائم رپورٹر افضل خان کے والد کے انتقال پر وائس آف سندھ کا اظہار تعزیت

کراچی: نجی ٹی وی کے سینئر کرائم رپورٹر افضل خان کے والد انتقال کرگئے۔
کرائم رپورٹر افضل خان سے وائس آف سندھ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عمیر ہارون اور ان کی ٹیم نے والد کے انتقال پر گہرے دُکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وائس آف سندھ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عمیر ہارون کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سینئر کرائم رپورٹر افضل خان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ افضل خان کے والد مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ، افضل خان اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔