افغانستان میں نئی عبوری حکومت کے اعلان پر امریکا کا اظہار تشویش!

کابل: افغانستان میں طالبان کی جانب سے اعلان کردہ عبوری حکومت پر امریکا نے تشویش کا اظہار کردیا، صدر جوبائیڈن کہتے ہیں کہ انہیں یقین ہے چین، طالبان کے ساتھ کام کرنے کے لیے انتظامات کی کوشش کرے گا۔
امریکی دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تشکیل دی گئی عبوری حکومت میں شامل ناموں پر تشویش ہے، نئی حکومت میں شامل افراد طالبان رکن یا ان کے قریبی ساتھی ہیں، عبوری حکومت میں کسی خاتون کو بھی شامل نہیں کیا گیا۔
امریکی دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ عبوری حکومت ہے، وہ طالبان کے الفاظ نہیں، ان کےاقدامات دیکھیں گے، ترجمان نے کہا کہ امریکا کو امید ہے طالبان یہ یقینی بنائیں گے کہ ان کی سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال نہ کی جائے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ چین کو طالبان سے بڑا مسئلہ درپیش ہے تو وہ طالبان کے ساتھ کام کرنے کے لیے انتظامات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یقین ہے ایسا پاکستان، روس اور ایران بھی کریں گے۔ یہ سب سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں کہ اب انہیں کیا کرنا ہے۔
صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا اور اتحادیوں نے مل کر طالبان سے متعلق حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا ہے اور فی الحال ان کی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔