لاک ڈاؤن سے غریب طبقہ پس گیا، ایک دم غربت آ گئی: وزیراعظم

سکھر: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر سکھر پہنچے ہیں، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب طبقہ پس گیا اور ملک میں ایک دم غربت آ گئی۔
سکھر میں سندھ کے 14 اضلاع کے لیے 446 ارب روپے کا پیکیج دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد وفاق سے سارا پیسہ صوبوں کے پاس چلا جاتا ہے اور وفاق قرضے لے کر ملک چلاتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ڈھائی سال میں ہم نے 35 ہزار ارب روپے واپس کیے، 15 ہزار ارب روپے سابق حکومت سے زیادہ قرض واپس کیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے بنڈل جزیرے پر این او سی دے کر منسوخ کردی، اس سے نقصان سندھ کا ہورہا ہے، منصوبہ بننے سے ملک میں سرمایہ کاری آتی اور لوگوں کو فائدہ ہوتا۔
وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں چیک بھی تقسیم کیے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔