عاطف اسلم کے سلامِ عاجزانہ نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت حاصل کرلی

کراچی: عاطف اسلم نے اپنا سلام عاجزانہ جاری کردیا ہے۔ خاتم النبیین حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام پیش کرتا کلام لوگوں کی بڑی تعداد دیکھ چکی ہے۔
اس کلام میں عاطف اسلم کےعلاوہ علی پرویز، نعمان جاوید، علی پرویز مہدی، احسان پرویز مہدی اور کمیل جعفری نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا ہے۔
عاطف اسلم کا نیا کلام سلام عاجزانہ سوشل میڈیا پر ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا اور چند گھنٹوں کے دوران ہی مصطفیٰ جان رحمت کلام کو ساڑھے 4 لاکھ سے زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر لوگوں کی بڑی تعداد عاطف اسلم کا نیا کلام شیئر کررہی ہے جب کہ عوام میں مقبولیت کے سبب عاطف اسلم ایک بار پھر ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن کر جگمگارہے ہیں۔ ٹوئٹر صارفین گلوکار کے نئے کلام کو رمضان کا بہترین تحفہ قرار دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عاطف اپنے کلام سے مداحوں کے دل جیت چکے ہیں، ان کے مقبول کلام میں ’وہی خدا ہے‘ ’اسماء الحسنیٰ‘، ’ اذان‘ تاجدارِ حرم شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔