عمران کا واضح مذموم ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اب براہ راست فوج اور فوجی قیادت پر کیچڑ اچھال رہے اور زہریلے الزامات لگارہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ عمران نیازی کی اداروں کو بدنام کرنے اور ان کے خلاف نفرت پھیلانے کی انتہائی قابل مذمت مہم ہر روز نئی انتہا کو چھو رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اب فوج اور فوجی قیادت کے بارے میں براہ راست کیچڑ اچھال رہے ہیں اور زہریلے الزامات لگا رہے ہیں۔ عمران خان کا مذموم ایجنڈا واضح طور پر پاکستان کو نقصان پہنچانا اور کمزور کرنا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔