حکومت کی روسی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت!

اسلام آباد/ کراچی: ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے اسپوٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے روسی ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی ہے، اسپوٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی اجازت ڈرگ ایکٹ 1976 کے سیکشن 7 کے تحت ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے دی ہے، ڈریپ منظوری کے بعد اسپوٹنک فائیو ویکسین پاکستان میں استعمال ہوسکے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی نجی فارما کمپنی نے ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت مانگی تھی، جس کی ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے منظوری دے دی ہے اور اب اسپوٹنک فائیو کو نجی فارما کمپنی کی جانب سے درآمد کیا جائے گا، تاہم فارما کمپنی کو ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت تین ماہ کے لیے دی گئی ہے اور یہ اجازت نامہ یکم اپریل تک مؤثر رہے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔