قلعہ سیف اللہ میں وین کھائی میں جاگری، 22 مسافر جاں بحق

کوئٹہ: قلعہ سیف اللہ میں قومی شاہراہ پر مسافر وین کھائی میں جاگری، اس ہولناک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی جب کہ متعدد مسافر زخمی بھی ہیں۔
قلعہ سیف اللہ کے ڈی سی حافظ قاسم کاکڑ کے مطابق لورالائی سے ژوب جانے والی مسافر وین اخترزئی ادولہ کے مقام پر کھائی میں گرنے سے ابتدائی طور پر 10 افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی۔
حافظ قاسم کاکڑ کا کہنا ہے کہ بعد ازاں حادثے کا شکار مزید 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی جس کے بعد اموات کی تعداد 18 ہوگئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ڈی سی قلعہ سیف اللہ کے مطابق مشکل گزار پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے میں دشواری کا سامنا ہے، تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔