اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی

اسلام آباد: اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی ہے، وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ یکم مئی کو پیٹرول کی قیمت 108روپے 56پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 110 روپے 76 پیسے، لائٹ ڈیزل 77 روپے 65 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 80
روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔
تاہم اب تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ماہ جون کے لئے پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمت میں معمولی اضافے کی تجویز دی ہے۔دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 30 پیسے فی لیٹراضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھے جانےکی سفارشات دی گئیں ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔