ویت نام، کورونا وائرس کی نئی اور انتہائی خطرناک قسم سامنے آ گئی

ویت نام میں کورونا وائرس کی نئی اور انتہائی خطرناک قسم سامنے آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ویت نام میں کورونا وائرس کے کیسز کے پھیلاؤ میں تیزی آنے کے بعد کاروباری مرکز ہوچی من سٹی میں 2 ہفتوں کی سماجی پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نئی قسم بھارتی اور برطانوی کورونا وائرس کے ویرینٹ کے ملنے سے وجود میں آئی ہے۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں کورونا کی مزید اقسام آنے کے امکانات موجود ہیں۔
دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 10 لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 31 لاکھ سے زائد ہوگئی ہیں۔ جبکہ 35 لاکھ 56 ہزار 724 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ43 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔