مفتی منیب کی سربراہی میں علماء کے وفد کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے علماء کے وفد کی مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں ملاقات ہوئی، ٹرسٹ ایکٹ پر علماء نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ٹرسٹ ایکٹ بنیادی طور پر وفاقی قانون ہے، صوبے وفاقی قانون کو اپنارہے ہیں۔ وفاقی قانون ہونے کے باوجود ہم ایکٹ کا جائزہ لیں گے اور علماء کے تحفظات کے خاتمے کی کوشش کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ناصر شاہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے، کمیٹی علماء کے ساتھ بیٹھ کر ان کے خدشات دُور کرے گی، ہم علماء سے غورو خوض کے بعد وفاقی حکومت سے بات کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔