پٹرول کی فی لیٹر قیمت 6 روپے 72 پیسے بڑھادی گئی

اسلام آباد: پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔
وفاقی وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 67 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 199 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 191 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی قیمتوں میں قریباً 4 ڈالر فی بیرل سے زائد کمی ہوئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔