تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے افغانستان کو 66 رنز سے ہرادیا

شارجہ: شارجہ میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری مقابلے میں پاکستان افغانستان کو 66 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کی ہزیمت سے محفوظ رہا۔
سیریز کے آخری میچ میں افغانستان کی ٹیم 18.3 اوورز میں 116 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی 21، رحمان اللہ گرباز 18، محمد نبی 17، کپتان راشد خان 16، عثمان غنی 15 اور صدیق اللہ اٹل 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاداب خان اور احسان اللہ نے 3،3 جب کہ عماد وسیم، زمان خان اور محمد وسیم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل افغانستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ افتخار احمد 31، کپتان شاداب خان 28 اور عبداللہ شفیق 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عماد وسیم نے 13 اور طیب طاہر نے 10 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 2 جب کہ کپتان راشد خان، محمد نبی، فضل الحق فاروقی، فرید احمد اور کریم جنت نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔