پاکستانی ٹرک آرٹ سے سجے برطانوی چائے خانے کے چرچے

لندن: پاکستان سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت برطانیہ میں ایک ’’چائے اڈا‘‘ کیفے شروع کرنے والی پہلا ہستی بن گئی جو ادائیگی کے لیے مختلف کرنسیاں قبول کرتی ہے۔
یہ منفرد چائے اڈا لوگوں کی توجہ کا محور بنا ہوا ہے۔ 26 سالہ طیب شفیق نے شیفرڈز بش، ویسٹ لندن میں ویسٹ فیلڈ کے باہر چائے اڈا کافی شاپ قائم کی ہے جہاں مختلف قسم کی پاکستانی اور ایشیائی چائے، پراٹھے، بریانی، کباب اور رول فروخت کیے جاتے ہیں۔
ٹرک آرٹ سے مزین اور وائٹ سٹی بس اسٹیشن کے بالکل ساتھ واقع چائے اڈا فوری مقبول ہوگیا ہے، کیونکہ باہر پاکستانی ٹرک آرٹ میں سجی ہوئی رنگ برنگی کرسیاں رکھی گئی ہیں جو عوام کی توجہ اپنی طرف مبذول کرارہی ہیں۔
واضح رہے کہ طیب شفیق وہی شخص ہے جو برطانیہ میں اس وقت اخبارات کی سرخیوں میں آیا جب اس نے مشہور سرخ فون باکس کا استعمال کرتے ہوئے لندن میں بریانی کیفے کھولا۔

بعدازاں طیب شفیق کو مقامی کونسل اور انگلش ہیریٹیج کی جانب سے ریگولیٹری مسائل کی وجہ سے ٹیک اوے سروس جاری رکھنے کی اجازت نہ ملنے کے باعث فون باکس کا کاروبار بیچنا پڑا۔
طیب شفیق نے اب ایک اور منفرد اقدام کیا ہے، جو پہلے سے کہیں زیادہ بڑے پیمانے پر شروع کیا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طیب شفیق نے کہا کہ وہ اپنے کیفے کے کھلنے کے ایک ہفتے کے اندر کسٹمرز کی جانب سے ملنے والے ردعمل سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔
طیب شفیق کی دکان کی چھت کو پاکستانی ٹرک آرٹ کی طرز پر سجایا گیا ہے جب کہ کرسیاں اور میزیں لاہور سے لائی گئی ہیں اور ہر میز پر صارفین کے لیے لوڈو گیمز موجود ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔