اداکار فیروز خان کی میدان گائیکی میں انٹری

کراچی: پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے مقبول اداکار فیروز خان نے گائیکی کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔
فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جسے دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے۔ ویڈیو میں اداکار ریپ گلوکاری کی مشق کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ڈرامہ ’خدا اور محبت‘ کے اداکار نے اعلان کیا کہ بہت جلد ان کا گانا آنے والا ہے۔


ویڈیو میں فیروز خان انگریزی زبان میں ریپ کی مشق کررہے ہیں اور ویڈیو کے لیے جو ہیش ٹیگ #GAMECHANGER انہوں نے استعمال کیا ہے، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کا آنے والا گانا انگریزی زبان میں ہوگا۔
فیروز خان نے گانا ریلیز ہونے کی حتمی تاریخ تو نہیں بتائی لیکن یہ ضرور واضح کیا کہ گانا مستقبل قریب میں ریلیز کیا جائے گا۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداح اپنے پسندیدہ اداکار کو ایک ’ریپ گلوکار‘ کے روپ میں دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آرہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔