واشنگٹن میں افغان سفارت خانہ بند کرنے کا امریکی اعلان

واشنگٹن: امریکا نے واشنگٹن میں افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی حکومت نے افغان سفارت کاروں کو واشنگٹن میں افغانستان کا سفارت خانہ بند کرنے کے فیصلے سے مطلع کردیا ہے۔ لاس اینجلس اور نیویارک میں افغان قونصلیٹ مشنز بھی بند کردیے جائیں گے۔
امریکی حکومت نے افغان سفارت کاروں کو دیا جانے والا استثنیٰ بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی حکومت کے فیصلوں سے متعلق میمو رواں ہفتے کے آغاز پر افغان سفارت کاروں کو بھیجا گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار نے عرب میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ افغان مشن یا اس کے اہلکاروں کے اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، تاہم سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں افغان سفارت خانہ اور نیویارک اورلاس اینجلس میں افغان مشنز بند کیے جائیں گے۔
طالبان نے اگست میں افغانستان میں اقتدار سنبھالا تھا، تاہم طالبان حکومت کو اب تک امریکا سمیت دنیا کے کسی ملک نے تسلیم نہیں کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔