پاکستانی ایلون مسک کے چرچے

کراچی: ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک سے مشابہہ پاکستانی نوجوان کی بازار میں پھل خریدنے کی تصاویر وائرل ہوگئی، جس کے بعد سے اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
متعدد انٹرنیٹ صارف نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی ایلون خان فروٹ چاٹ خرید رہا ہے۔ ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر میمز تیزی سے شیئر کی جارہی ہیں۔
ایک صارف نے طنزیہ لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایلون مسک بھیس بدل کر غریب پاکستانیوں کے درمیان موجود ہیں، میں نے سنا ہے وہ ایک غریب پرور اور مہربان شخص ہے۔
ایک اور صارف نے ایلون مسک سے مشابہت رکھنے والے نوجوان کو ایلون خان کا نام دے ڈالا۔ نیٹزین نے اپنے جذبات کے اظہار کے لیے مختلف میمز کو بھی استعمال کیا اور مزاحیہ انداز میں لکھا، پاکستان میں مہنگے پھل خریدنے کے بعد ایلون مسک کی حالت بری ہوگئی۔
صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایلون مسک کی نایاب فوٹو، بہتر مستقبل کے لیے امریکا جانے سے پہلے وہ پاکستان کے دوردراز گاؤں میں الیکٹریشن کا کام کرتا تھا۔
ایک اور صارف نے تو ایلون مسک سے مشابہت رکھنے والے دوسرے شخص کی بھی تصویر شیئر کردی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔