پاکستان کیخلاف سیریز جیتنے پر طالبان کی افغان ٹیم کو مبارک باد

دوحہ: پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرنے پر طالبان حکومت نے افغان کرکٹ ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم نے شارجہ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو مسلسل دوسری بار شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار سیریز اپنے نام کرلی۔
افغان ٹیم کی تاریخی فتح پر مبارک بادوں کا تانتا بندھ گیا۔ طالبان حکومت نے بھی اپنی ٹیم کو مبارک باد دی۔ اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل نمائندے اور طالبان قطر دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے ٹوئٹر پر مبارک باد دی۔
سہیل شاہین نے لکھا کہ راشد خان، نصیب زردران، میراویس اشرف اور افغان کرکٹ ٹیم کے تمام چیمپئنز اور افغان عوام کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز جیتنے پر مبارک باد۔ کامیاب و کامران نوجوان بنیں۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آخری میچ آج شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔