ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ٹیم خطرناک مگر سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش ہوگی، مورگن

لندن: انگلستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایان مورگن نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم کو خطرناک قرار دے دیا ۔
انگلش کپتان کا ویڈیو لنک پر پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ مہمان ٹیم کی کارکردگی کا گراف اس فارمیٹ میں ماضی کی نسبت اب کافی بہتر ہے، امید ہےکہ سیریز میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ میچز کے لیے جیسن روئے کی عدم موجودگی نقصان دہ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مشکل وقت سے گزرتے ہوئے خود کو کرکٹ کے لیے تیار کرنا آسان نہیں تھا۔ آئرلینڈ کے خلاف میچز سے کھلاڑیوں کو سیریز کی تیاری میں خاصی مدد ملی ہے۔ اب جسمانی اور ذہنی طورپر ایک بڑی ٹیم کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد اب وائٹ بال کرکٹ میں بھی جیت کے ساتھ اس کا اختتام کرنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستانی ٹیم کے پاس بابر اعظم جیسے دوسرے بہترین بلے باز ہیں تو ہمارا کمبی نیشن بھی زبردست ہے۔پاکستان کے بعد سیزن کی آخری سیریز آسٹریلیا کے خلاف ہوگی ، اس کے بعد ہماری تمام تر توجہ اگلے سیزن میں اچھی کارکردگی اور ورلڈکپ پر ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔