سب سے پہلے دل شاہ رخ پر آیا تھا، ماہرہ خان

کراچی: مقبول اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی زندگی کے بعض پوشیدہ پہلوؤں سے پردہ اُٹھایا ہے، اُن کا کہنا ہے کہ ان کا سب سے پہلے دل اداکارشاہ رخ خان پرآیا تھا۔
اداکارہ ماہرہ خان سے ایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ ان کا دل سب سے پہلے دل کس پر اور کب آیا تھا، اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے دل بولی وُڈ اداکارشاہ رخ خان پرآیا تھا اوراس وقت وہ محض چھٹی جماعت میں تھیں۔
اُن سے انٹرویوکے دوران مزید پوچھا گیا کہ انہوں نے پہلی بار میک اپ کب کیا تھا ؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب وہ وی جے بنی تھیں۔
ماہرہ خان نے دوران انٹرویو یہ بھی بتایا کہ انہوں نے سب سے پہلی نوکری ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور میں کیشیئر کی حیثیت سے کی تھی اور ان کی پہلی تنخواہ 6 ڈالر فی گھنٹہ تھی۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان کنگ خان کے نام سے معروف شاہ رخ خان کے ساتھ بولی وُڈ کی مقبول فلم ’’رئیس‘‘ میں اداکاری کا مظاہرہ کرچکی ہیں، جس میں ان کے کردار کو بے پناہ سراہا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔