پاکستان کا کلین سوئپ، سری لنکا کو اننگز اور 222 رنز سے شکست

کولمبو: سری لنکا کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں اننگز اور 222 رنز سے شکست، پاکستان کے ہاتھوں وائٹ واش، دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز پاکستان کے نام۔
پاکستانی بولرز دوسری اننگز میں بھی مکمل طور پر لنکن ٹائیگرز پر چھائے رہے اور سری لنکا کی پوری ٹیم 188 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ 3 وکٹیں نسیم شاہ کے حصے میں آئیں۔
سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں اینجیلو میتھیوز 63 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے نے 41 اور نشان مدوشکا نے 33 رنز کی اننگز کھیلیں۔
دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے 576 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کی تھی، سلمان علی آغا 132 جب کہ محمد رضوان 50 رنز بناکر نا ٹ آؤٹ رہے۔
شان دار ڈبل سنچری بنانے پر عبداللہ شفیق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جب کہ آغا سلمان دو ٹیسٹ میچوں میں 221 رنز بنانے کے ساتھ تین وکٹیں لینے پر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔