خاتون اپنا موبائل چوری کرنے والے کے عشق میں گرفتار

ساؤپالو: برازیلین خاتون کا اپنا اسمارٹ فون چرانے والے شخص سے محبت کا اعتراف اور باقاعدہ ان دونوں کی ملاقات کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
اس حوالے سے ایک ٹویٹر ویڈیو تیزی سے مقبول ہورہی ہے، جس میں ایمانویلا نامی خاتون اپنے محبوب شخص کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اب دونوں دوجسم ایک جان بن چکے ہیں۔ یہ ویڈیو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے۔
ایمانویلا نے بتایا کہ وہ برازیل کی سڑک پر جارہی تھیں کہ ان کا فون چوری ہوگیا۔ چور نے خاتون کا نمبر فون پر نوٹ کیا اور یوں ان سے رابطے کا طریقہ سامنے آیا۔ پھر چور نے بتایا کہ فون چرانے کے فوری بعد ہی ان کے دل و دماغ بدل گئے۔
چور نے بتایا کہ انہیں ایک خاتون دوست کی تلاش تھی اور جب فون پر ان کی تصویر دیکھی تو خود سے کہا کہ یہ کتنی خوبصورت خاتون ہیں؟ اس کے بعد انہیں فون چرانے پر افسوس بھی ہوا۔ انہوں نے خاتون کی تفصیلات نوٹ کرکے اسے فون واپس دیا، چوری کا اعتراف کیا، معافی مانگی اور اپنی پسندیدگی کا اظہار بھی کردیا۔ اس رویے نے ایمانوئلہ کو متاثر کیا اور دونوں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا اور اب محبت کے اس دور کو دو سال بیت گئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔