سیلاب زدگان کو بچانے کے لیے پاک بحریہ سرگرم

کراچی: ساحلوں، کریک اور آبی گزرگاہوں کی حفاظت کرنے والی پاکستان بحریہ یعنی دلدلی اور نشیبی علاقوں کی امین.. اب وسطی و میدانی سندھ دھرتی میں آنے والے سیلاب میں ضلع سکھر، لاڈکانہ، ٹھٹھہ، سانگھڑ وغیرہ سمیت تمام اضلاع میں سیلاب زدگان کے بچاؤ کے لیے نہایت سرگرم ہے۔

بحریہ کے ہوائی آپریشنَز کے ساتھ، بحریہ کی زمینی افواج میرینز، ایس ایس جی اور کمانڈر کراچی کے دستہ سرگرم۔
بے کس اور تنہا خاندان جو زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں، پہلے مرحلے میں ان کی زندگیوں کو بچایا جارہا ہے quick response teams کے ذریعے جو ہوائی جہاز، فاسٹ اسپیڈ بوٹس, diving teams اور Rescue teams پر مشتمل ہیں. فوری طور پر آبادیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرتی ہیں۔

دوسرے مرحلے میں کھانا، ڈاکٹروں کے ذریعے معائنہ، رہائش اور باقی ضرورت کی چیزیں دی جارہی ہیں، جس کے لیے رفاہی اداروں، مخیر افراد اور حکومتوں کا تعاون شامل ہوتا ہے۔


پاک بحریہ کا بڑا حصہ اس پوری کاوش میں گزشتہ دو مہینوں سے مصروف عمل ہے۔
البتہ حالیہ تباہ کاری، دریائی سیلابی ریلے میں یہ کوششیں مزید دوگنی اور چوگنی کر دی گئیں کیونکہ صوبہ سندھ آفت زدہ قرار دیا جا چکا ہے.

یاد رہے پاکستان بحریہ واحد فوج ہے جو بیرون ملک ہونے والی آفتوں میں بھی پاکستان کی طرف سے امدادی اور بحالی سرگرمیوں میں ہمیشہ حصہ لیتی رہی ہے، جیسے کہ سری لنکا اور انڈونیشیا میں آنے والا سونامی،اسی عالمی تجربہ کو بھی جدید بنیادوں پر استعمال کیا جارہا ہے۔


عوام سے التجا ہے کہ جہاں سیلاب زدگان کے لیے دعا کررہے ہیں، وہیں ملک اور خاص طور پر پاکستان بحریہ کے دستوں کے لیے خصوصی دعا فرمائیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔