پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ٹیسٹ شروع، میزبان کی بیٹنگ جاری!

ساؤتھمپٹن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔ ٹاس جیت کر انگلستان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ایک وکٹ کے نقصان پر آخری اطلاعات تک 16 رنز بنالیے تھے۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اظہر علی کی قیادت میں پاکستان ٹیم میں شان مسعود، عابد علی، بابر اعظم، اسد شفیق، فواد عالم، وکٹ کیپر محمد رضوان، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، محمد عباس اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سام کرن کی جگہ جوفرا آرچر کو شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ کپتان جوئے روٹ، ڈوم سبلے، روری برنس، زیک کیرولی، اولی پوپ، وکٹ کیپر جوز بٹلر، کرس ووکس، ڈوم بیس، اسٹورٹ براڈ، جوفرا آرچر اور جیمز اینڈرسن۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔