موسلا دھار بارش، کراچی پھر ڈوب گیا

شہر قائد میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے آج کم بارش کی پیش گوئی کی تھی، تاہم سرجانی ٹاؤن میں 170 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کراچی کے کئی علاقے زیر آب آچکے ہیں۔ گھروں میں پانی داخل ہوچکا ہے۔

تیز بارش کے ساتھ ہی اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ بدترین ٹریفک جام کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

کراچی میں لانڈھی، بن قاسم ٹاؤن، ملیر، شاہ لطیف ٹاؤن، دھابیجی ،گلشن حدید ، گلشن اقبال، لیاقت آباد، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، ایف بی ایریا، سائٹ ایریا، ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن و دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے ۔محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں سمیت بلوچستان میں مون سون کے مضبوط اسپیل کی پیش گوئی کی ہے جو پیر تک رہے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔