نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کی آخری کووڈ ٹیسٹنگ کل ہوگی!

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ میں آخری کووڈ ٹیسٹنگ کل ہوگی۔
پاکستان اسکواڈ کے 54 میں سے 44 ارکان نے مسلسل چار کووڈ ٹیسٹ کلیئر کیے ہیں اور آخری کووڈ ٹیسٹنگ کے نتائج کے بعد ٹیم آئسولیشن ختم کرسکے گی۔
پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد 8 دسمبر کو کوئنز ٹاون روانہ ہونا ہے مگر اس سے قبل کرکٹرز کا روٹین ہیلتھ چیک اپ بھی ہوگا۔
پاکستانی کرکٹرز نے آج معمول کے مطابق مینیجڈ آئسولیشن میں چہل قدمی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے ارکان شدت سے 8 دسمبر کے منتظر ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔