عوامی مقام پر ماسک اُتارنا فیصل قریشی کو مہنگا پڑگیا

کراچی: عوامی مقام پر ماسک اتارنے پر عوام نے سوشل میڈیا پر اداکار فیصل قریشی کو تنقید کا نشانا بنا ڈالا۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ کل میں نے اداکار فیصل قریشی کو ایک مال میں دیکھا، جہاں انہوں نے ماسک نہیں لگایا ہوا تھا اور وہ مداحوں کے ساتھ تصاویر کھنچوانے میں مصروف تھے، حکومت جتنی ہدایات جاری کردے لیکن اداکاروں کی وجہ سے عوام نے بھی عمل نہیں کرنا۔
صارف کی جانب سے ٹویٹ پر اداکار فیصل قریشی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ماسک پہنا ہوا تھا تاہم کچھ مداحوں کی جانب سے سیلفی لینے کے لیے ماسک اتارنے کی درخواست کی گئی، جس پر میں نے ایسا کیا، تاہم اگر میں ماسک اتار کر مداحوں کی خواہش پوری نہ کرتا تو لوگ مجھے مغرور کہتے۔
فیصل قریشی کے جواب پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے اداکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ایک صارف نے کہا کہ آپ ٹرینڈ بنانے والے ہیں لہٰذا آپ کو ماسک نہیں اتارنا چاہیے تھا تاکہ آپ کے مداحوں کے لیے مثال بنے اور دوسرے لوگ بھی آپ کو فالو کریں۔
ایک اور صارف نے کہا کہ ایس او پیز کے معاملے پر کوئی بہانہ نہیں چلے گا، چاہے وزیراعظم ہو یا مداح۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔