پاکستان اور عراق کے وزرائے اعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد: پاکستان اور عراق کے وزرائے اعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں تجارت اور سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، افغانستان کی صورت حال بھی بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان نے عراقی ہم منصب مصطفیٰ قدیمی کو پارلیمانی الیکشن کرانے کے حوالے سے خیرسگالی پیغام دیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری اور مذہبی سیاحت میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں انسانی اور معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ وزیراعظم نے عراقی وزیراعظم کو دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔