عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرادیا گیا

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔ موجودہ حکومت اقتدار سنبھالنے کے بعد پٹرول کے فی لیٹر نرخ 87 روپے کے لگ بھگ بڑھاچکی ہے اور اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔
حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 235 روپے 98 پیسے ہوگئی۔
اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے 99 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 247 روپے 43 پیسے ہوگئی جب کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 79 پیسے اضافہ کیا گیا۔
لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 201 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے 92 پیسے اضافہ کردیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 210 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔