شہر قائد میں ’’اومیکرون‘‘ کے مزید 6 مشتبہ کیسز

کراچی: کئی ممالک میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے کراچی میں مزید 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق شہر قائد میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کے مزید 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے، تمام افراد کے نمونے نجی اسپتال پہنچادیے گئے ہیں اور تصدیق کے لیے جینوم سیکویسنگ شروع کردی گئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے، 4 افراد جنوبی افریقا اور 2 برطانیہ سے کراچی پہنچے ہیں۔
خیال رہے کہ 9 دسمبر کو پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اور ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے تصدیق بھی کی گئی تھی جب کہ کچھ روز پہلے بھی ایک اور اومی کرون کا کیس بھی رپورٹ ہوا تھا اور متاثرہ شخص اسپتال سے فرار ہوگیا تھا، بعدازاں اسے دوبارہ قرنطینہ کردیا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔