سعودیہ میں اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ

ریاض: کورونا وائرس کے نئے افریقی ویرینٹ اومی کرون کے پہلے کیس کی سعودی عرب میں تصدیق ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے افریقی ویرینٹ اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق بدھ کو ہوئی اور وائرس سے متاثرہ شخص شمالی افریقی ملک سے واپس آیا تھا۔
عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ اومی کرون وائرس سے متاثرہ شخص اور اس کے ساتھ رابطے میں رہنے والے افراد کو بھی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وائرس کی نئی قسم سے متعلق قائم کمیٹی مسلسل کام کررہی ہے اور سعودی عرب آنے والے مسافروں کی نگرانی جاری ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔