سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے متعلق وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد: سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اہم ہدایت جاری کی گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اسد عمر، علی زیدی، حماد اظہر، مشیر خزانہ شوکت ترین، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی خالد منصور اور سینئر حکام نے شرکت کی۔
معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے اجلاس کو سی پیک منصوبوں کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے سی پیک منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی مفاد کے لیے طویل المددت منصوبوں کے لیے پالیسیوں کا تسلسل لازمی عنصر ہے، چین اور پاکستان کے مابین وقت کی آزمائی ہوئی دوستی ہے، حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کا عزم رکھتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔