ہونہار طالبعلم کو ڈھائی ارب روپے اسکالرشپ کی پیشکش

نیواورلینز: امریکا سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالبعلم کی جانب سے ہائی اسکول میں شاندار کامیابی کے بعد اسے ناصرف 125 کالج اور جامعات نے داخلے کی پیشکش کی، بلکہ اسے مجموعی طور پر 90 لاکھ ڈالر اسکالرشپ کی پیشکش ہوئی ہے، جو ایک نیا ریکارڈ بھی ہے۔
اس سے قبل 2019 میں لیفیٹے، لاس اینجلس کی نورمیڈے کورمیئر نے 87 لاکھ ڈالر کی اسکالرشپ اپنے نام کرتے ہوئے ایک ریکارڈ بنایا تھا۔ تاہم اب نیو اورلینز کے ایک نوجوان، ڈینس برنیس نے کل 200 جامعات اور کالجوں میں داخلے کی کوشش کی جن میں سے 125 اداروں نے انہیں داخلہ دے دیا اور انہیں کل 90 لاکھ ڈالر کی اسکالرشپ ملی ہے، جس کی پاکستانی کرنسی میں قدر ڈھائی ارب روپے بتائی جاتی ہے۔
ڈینس کا خیال ہے کہ وہ 4 مئی تک اپنے کالج کا فیصلہ کریں گے اور شاید اس وقت تک اسکالرشپ کی رقم ایک کروڑ ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
اس کامیابی کی وجہ یہ ہے کہ ان کا جی پی اے (گریڈ پوائنٹ ایوریج) 4.98 ہے جو ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔ انہوں نے کمپیوٹر سائنس اور جرمیاتی انصاف میں انڈر گریجویٹ ڈگری لی ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔