سونا مہنگا، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا

کراچی: سونے کے دام آج پھر بڑھ گئے، اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 283 روپے 93 روپے تھا، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 53 پیسے کا اضافہ ہوا۔
گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر283 روپے 39 پیسے کا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 290 روپے 50 پیسے ہے۔
دوسری جانب پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت آج 150 روپے بڑھی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 150 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 18 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قدر 129 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 586 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالر اضافے سے 2001 ڈالر ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔