نواز بغیر علاج پاکستان گئے تو حالت بگڑسکتی ہے، میڈیکل رپورٹ

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروادی گئی، جس کے مطابق نواز شریف علاج کے بغیر پاکستان گئے تو ان کی حالت بگڑ سکتی ہے۔
نواز شریف کی 3 صفحات پر مشتمل طبی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروادی گئی ہے، امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے نواز شریف کی 3 صفحات کی رپورٹ جمع کروائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا، کلثوم نواز کی وفات کے بعد نواز شریف زیادہ دباؤ میں ہیں، نواز شریف علاج کے بغیر پاکستان گئے تو ان کی حالت بگڑ سکتی ہے، ذہنی دباؤ کے ماحول میں نواز شریف کی بیماری مزید بگڑ سکتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نواز شریف انجیو گرافی کروائے بغیر لندن سے نہ جائیں، نواز شریف ذہنی دباؤ کے بغیر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، اپنی ادویہ لیں، کھلی فضا میں چہل قدمی کریں اور چہل قدمی کے دوران کورونا سے بچاؤ کے اقدامات بھی کریں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف دل کے مریض اور کورونا کے سبب ان کی جان بھی جا سکتی ہے، کورونا کے سبب نواز شریف کو سانس کا مسئلہ بھی ہوسکتا ہے، کورونا میں ایئرپورٹس اور پبلک مقامات پر خدشات زیادہ ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔