مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر

کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ میں اہم تبدیلیاں کردی گئی ہیں، اس میں سب سے اہم تبدیلی ایڈمنسٹریٹر کراچی کی گردانی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب سے محکمہ ماحولیات کا عہدہ واپس لے لیا اور انہیں کراچی کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کردیا۔ ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔


جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مرتضیٰ وہاب ترجمان سندھ حکومت، مشیر قانون کے ساتھ ایڈمنسٹریٹر کراچی ہوں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔