9 سال قبل والد نائیجیریا سے اغوا ہوئے، تاحال لاپتا ہیں، مشک کلیم

کراچی: ملک میں تیزی سے نام کمانے والی خوبرو ماڈل مشک کلیم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد کو آج سے 9 برس پہلے اغوا کیا گیا تھا جو تاحال لاپتا ہیں۔
ماڈل مشک کلیم کی سوشل میڈیا پر ایک پُرانے انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں اپنے لاپتا والد کے بارے میں بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ماڈل نے بتایا کہ 2013 میں جب وہ 18 برس کی تھیں تو ان کے والد نائیجیریا سے اغواء ہوگئے تھے اور اب تک وہ بازیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

ماڈل نے بتایا کہ ہم چار بہن بھائی ہیں اور اب والد کو خاندان سے بچھڑے 9 برس ہوچکے ہیں جن کی کوئی خیر خبر نہیں مل سکی۔
مشک کلیم نے کہا میرا ماننا ہے کہ انسان کو ہر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہیے، جب یہ ہوا میرا بڑا بھائی 19 سال کا تھا اور دو چھوٹے بھائی کافی کم عمر تھے، اس وقت مجھے اندازہ ہوا کہ زندگی کتنی غیر متوقع ہے، آپ کو ہر وقت ہر صورت حال کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
مشک کلیم نے بتایا کہ ان کی والدہ نے بہت ہمت سے اکیلے سب کی پرورش کی اور کوئی نوکری نہیں کی، کیونکہ ان کے والد کی اچھی جاب تھی، جس کے باعث ان کے پاس ایک اچھی سیونگ تھی۔
خیال رہے کہ مشک کلیم ملک کی اُبھرتی ہوئی ماڈل ہیں جو لکس اسٹائل ماڈل آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔