ریسٹورنٹس، رئیل اسٹیٹ، کار ڈیلرز وغیرہ کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا اعلان

اسلام آباد: رئیل اسٹیٹ کے بروکرز، بلڈرز، کار ڈیلرز، ریسٹورنٹ اور سیلونز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا اعلان کردیا گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنی ٹویٹس میں کہا کہ ہم مرحلہ وار لاکھوں دکانوں کو ٹیکس نیٹ میں لارہے ہیں، میں جیولرز کو نیٹ میں لایا ہوں اور یقین رکھیں کہ میں اگلے چند ماہ میں ان تمام پیشہ ور افراد کو نیٹ میں لے آؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے دکان داروں، جیولرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے میں نے ایسوسی ایشنز سے بات کی ہے اور یہ فیصلہ ان کی مشاورت سے کیا ہے، اب میں رئیل اسٹیٹ کے بیوپاریوں، بلڈرز، ہاؤسنگ سوسائٹی ڈیولپرز، کار ڈیلرز، ریستورانوں اور سیلونز وغیرہ کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش کروں گا لیکن اس میں سے کچھ بھی زبردستی نہیں ہو گا، بلکہ مشاورت سے کیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔