شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا دہشت گردوں نے فورسز کے وہاں پہنچتے ہی فائرنگ کی جس پر اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔