مائیکرو سافٹ کا پیزا کی خوشبو کا حامل ایکس باکس کنٹرولر متعارف

واشنگٹن: ایک ایسا ایکس باکس کنٹرولر متعارف کرادیا گیا، جس میں پیزا کی خوشبو محسوس ہوتی ہے، مائیکرو سافٹ نے دنیا کا پہلا گیم کنٹرولر پیش کیا ہے، جس سے کھیلتے دوران پیزا کی خوشبو آتی رہتی ہے اور یوں آپ کو اپنے پسندیدہ کھانے کا احساس ملتا رہتا ہے۔
خیال رہے کہ یہ نئی آنے والی ایک فلم، ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز: میوٹنٹ میہم کی مارکیٹنگ کا حصہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کںٹرولر کو مخصوص تعداد میں بنایا گیا ہے، لیکن اس کے چار ماڈل ہیں لیکن ان کی قیمت نہیں ہے بلکہ یہ تعارفی مہم کے تحت تحفے میں دیے جائیں گے۔
اب اگر آپ پیزا والا کنٹرولر لینا چاہتے ہیں تو ایکس باکس گیم پاس ٹویٹر (نیا نام ایکس) کے اکاؤنٹ کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرکے اس قرعہ اندازی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو ایکس باکس کی ویب سائٹ پر جانا ہوگا۔
ایکس باکس اپنے شائقین کی توجہ کے لیے کلیکٹر ایڈیشن کے تحت بہت سی مصنوعات پیش کرتا رہتا ہے۔ اس سے قبل ہم مختلف فوڈ چین اور مائیکل جورڈن کے ایکس باکس ورژن بھی دیکھ چکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔