ماڈل اقراء فیض نے ہانیہ عامر کو اوور ریٹڈ اداکارہ قرار دے دیا

لاہور: ملک کی اُبھرتی ہوئی ماڈل اقراء فیض نے ہانیہ عامر کو اوور ریٹڈ اداکارہ ٹھہرادیا، ان کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر کو ضرورت سے زیادہ توجہ حاصل ہے۔
ماڈل اقراء فیض نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں ہانیہ عامر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ہانیہ کے خلاف تو نہیں ہوں مگر سمجھتی ہوں کہ ہانیہ عامر انڈسٹری کی سب سے اوور ریٹڈ اداکارہ ہیں۔
اقراء کا مزید کہنا تھا کہ یمنیٰ زیدی کو شہرت حاصل ہے کیونکہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں، تاہم بطور ویوور انہیں لگتا ہے کہ ہانیہ کی اداکاری اتنی بہتر نہیں جتنی انہیں شہرت حاصل ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔