کورونا وائرس، ملک بھر میں دورانِ سفر ماسک پہننا لازمی قرار

اسلام آباد/ کراچی: پاکستان میں پچھلے کچھ دنوں سے کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد تیزی کے ساتھ بڑھتی چلی جارہی ہے۔ آج بھی دو افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ شہر قائد میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ شرح رپورٹ کی گئی۔
اس ضمن میں پابندیوں کی ابتدا کردی گئی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق ملک کے کچھ شہروں میں کووڈ کے کیسز میں معمولی اضافے کو دیکھتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک کے اندر تمام ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے دوران ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ سفر کے دوران ماسک کا استعمال لازمی کریں، تاکہ کووڈ سے محفوظ رہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔