پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کے نرخ میں بھی اضافہ

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کے نرخ بڑھانے کے بعد لیکویڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا گیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو ایک روپیہ 66 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
اوگرا کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 19 روپے 62 پیسے مہنگا ہوگیا، ایک کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 220 روپے 42 پیسے مقرر کردی گئی۔
اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2600 روپے 97 پیسے ہوجائے گی، جون میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2581 روپے 35 پیسے کا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔